ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کئی ناراض لیڈروں نے بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے اپنی خواہش ظاہر کی ہے:یدی یورپا

کئی ناراض لیڈروں نے بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے اپنی خواہش ظاہر کی ہے:یدی یورپا

Tue, 12 Jun 2018 12:09:43    S.O. News Service

بنگلورو،12؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی قائد مسٹربی ایس یدی یورپا نے دعویٰ کیاہے کہ حکمراں کانگریس اور جنتادل(ایس) کے کئی ناراض قائدین ان کی پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کیلئے اپنی خواہش ظاہر کی ہے۔مسٹر یدی یورپا کا تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب کابینہ میں عہدہ نہیں ملنے سے ناراض کانگریس کے کچھ اراکین اسمبلی کی بغاوت کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔سابق چیف منسٹر نے اپنی پارٹی کے قائدین وکارکنان سے کہاہے کہ وہ مضبوط اپوزیشن کے ضرورت میں کام کریں اور2019کے پارلیمنٹ انتخابات کی تیاری کریں۔


Share: